29 مئی 2017 - 10:57

اسلامی جمہوریہ ایران کی سرحدی فورسز کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ارومیہ کے سرحدی علاقے میں شدت پسندوں کی جانب سے دو ایرانی بارڈر گارڈز کی شہادت پر خاموش نہیں بیٹھیں گے بلکہ اس بزدلانہ کاروائی میں ملوث عناصر کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی سرحدی فورسز کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ارومیہ کے سرحدی علاقے میں شدت پسندوں کی جانب سے دو ایرانی بارڈر گارڈز کی شہادت پر خاموش نہیں بیٹھیں گے بلکہ اس بزدلانہ کاروائی میں ملوث عناصر کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا.

یہ بات بریگیڈیئر جنرل 'قاسم رضائی' نے اتوار کے روز ایران کے شمال مغربی شہر 'ارومیہ' میں شہید ہونے والے دو بارڈر گارڈز کے جنازے کے موقع پر میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ شہید بارڈر گارڈز اسلامی جمہوریہ کی سرحدوں کا دفاع کرنے والے اور ولایت فقیہ کے شہدا میں شامل ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی انقلاب کے دشمنوں نے آئے روز اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف سازشیں کررہے ہیں مگر وطن عزیز کی مسلح افواج سپریم لیڈر کی ہدایات کے مطابق ایسی تمام سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے تیار ہیں.

تفصیلات کے مطابق؛ اسلامی جمہوریہ ایران کے شمال مغربی کے سرحدی علاقے میں شدت پسندوں نے دو سرحدی افسروں کو شہید کردیا جبکہ اس کاروائی میں دو بارڈر اہلکار بھی زخمی ہوگئے.

یاد رہے کہ ایران کے صوبے مغربی آذربائیجان میں ایران اور ترکی کے درمیان 550 کلومیٹر کی طویل سرحد ہے جس میں سے 150 کلومیٹر سرحد ارومیہ کے علاقے سے لگتی ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲